
ایک نوجوان سائنس داں کی کہانی جو کسی ترکیب سے خود کو غائب کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ وہ سب کو دیکھ سکتا تھا، مگر دوسروں کو نظر نہ آتا تھا۔ وہ اپنی اس حرکت پر پہلے تو خوش ہوا مگر اسے جلد ہی پتا چل گیا کہ اس نے خود کو اور دوسروں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ خود ہی سوچیے کہ اگر آپ کسی کو نظر نہ آتے ہوں تو کتنی گڑبڑ ہوگی۔ سائنس داں مزید تجربے کرکے چاہتا ہے کہ دوبارہ نظر آنے لگے۔ یہ کام بہت مشکل نکلا۔