معزز قارئین کرام! کچھ عرصہ قبل مصر جانے کا اتفاق ہوا ۔ وہاں بچوں کے لیے سیرت النبی مقام پر لکھی جانیوالی کتب نے بہت متاثر کیا۔ خوبصورت طباعت کی حامل ان کتب میں بچوں کو تمثیلی خاکوں اور تصاویر کے ذریعے اللہ کے نبیﷺ کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ تصاویر کے ذریعے بچوں کو کہانیاں سنانا اور دکھانا کوئی نیا کام نہیں لیکن دار السلام نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے بچوں کے لیے کتب مرتب کی جائیں ۔ ہمارے قارئین کی طرف سے ملنے والی داد و حسین ہمارے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔