اس مبارک کتاب کے دینی ،علمی ، سماجی اور تہذیبی محاسن بے شمار ہیں ۔ اس میں فجر کے وقت سے لے کر رات گئے تک کے تمام اعمال کے لیے مستند احادیث کے حوالوں سے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے شب و روز کے مبارک معمولات بتا دیے گئے ہیں ۔ فی الجملہ آپ کو اس کتاب میں طہارت و نظافت ، وضو اور غسل کرنے ، لباس پہنے، نماز پڑھنے ، تعلیم حاصل کرنے ، کھانے پینے ، کاروبار کر نے ، عائلی زندگی گزارنے ، بچوں کی تربیت کرنے حتی کہ وقت وفات تک کے تمام امور اور معاملات میں اسوۂ رسول صلى الله عليه وسلم کی جلوہ گری ملے گی ۔ رسول اللہ سیڈر کے اعمال جلیلہ کا تذکرہ کرتے کرتے اس میں ایسی نادر عبادات بھی آگئی ہیں جن سے اچھے خاصے پڑھے لکھے مسلمان بھی بے خبر ہیں۔ ضمنا ای متعد دسنتوں کے ذکر جمیل کی تجدید بھی ہوئی ہے جن سے بہت سے مسلمان آشنا ہیں لیکن ان مبارک سنتوں کو چھوڑ چکے ہیں۔ اس کتاب کا بہت بڑا وصف یہ ہے کہ اس نے مسلمانوں کو ان کا بھولا