Riyad (Riaz) -Us- Saliheen (2 Vol. Set) (New Edition)

Riyad (Riaz) -Us- Saliheen (2 Vol. Set) (New Edition)

Vendor
Yahya Bin Sharf An Navi
Regular price
Rs. 8,250.00
Sale price
Rs. 8,250.00
Regular price
Rs. 8,250.00
Sold out
Unit price
per 
Shipping calculated at checkout.

`ریاض الصالحین` ساتویں صدی ہجری کے امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی کی ایسی عظیم الشان تالیف ہے جسے حسن قبول حاصل ہے۔اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےعربی زبان میں اس کی متعدد شروع لکھی گئی ہیں اور اردو زبان میں بھی اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ان میں سے زیر تبصرہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین ﷾ کا ترجمہ بمع مختصر فوائد انتہائی اہم ہے۔ یہ اردو ترجمہ نہایت آسان ، دلکش اور عام فہم ہے ۔ہر حدیث کا ٹھیک ٹھیک مفہوم اجاگر کرنے کےلیے اس کی جامع شرح بھی لکھی گئی ہے۔اس عظیم کتاب کےزیر نظر جدید ایڈیشن میں احادیث کے فوائد میں مزید اضافے ،تخریج وتحقیق اورراویوں کےمختصر حالات زندگی بھی درج ہیں جس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔یہ کتاب احادیث نبویہ پرمشتمل بیش قیمت خوبصور ت تحفہ ہے۔ علمائے کرام خطباء اور واعظوں کے ساتھ ساتھ طالبانِ حدیث نبوی اور عام قارئین اس سے مستفیدہوکر ہر قدم پر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں
WhatsApp Logo Whatsapp us!