تیز اور تند آندھیاں ،مضبوط درختوں کو بھی اکھاڑ کر رکھ دیتی ہیںلیکن تھے پودے اپنے لچکدار وجود کے ساتھ ان طوفانوں کو سہہ جاتے ہیں۔ وہ ایک ننھا سا پودا ، جس کے نگہبان اس دنیا کے بہترین انسان تھے اس مقام تک جا پہنچا، جس پر دنیا رشک کرتی ہے۔ حکمت و دانائی ان کی پہچان بن گئی دلیری اور شجاعت ان کی شان بن گئی عبادت ،تقوی اور پر ہیز گاری ان کا ایمان بن گئی انھوں نے پوری زندگی ایسے گزاری کہ غم و تربیت، دیکھ بھال اور نگہداشت پا کرجنگ کے میدان سے لے کرزندگی کے ہر امتحان تک کا میاب و کامران رہے۔ یہ کتاب ان کی عملی زندگی کا بہترین آئینہ ہے۔