قرآن کریم سورۃ تو بہ آیت نمبر 100 میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں اور مہاجرین و انصار میں سے وہ اولین لوگ جو کہ ہجرت کرنے اور ایمان لانے میں دوسروں پر سبقت لے گئے اور دوسرے وہ لوگ جنھوں نے ان سابقین کی اخلاص کے ساتھ پیروی کی ،اللہ ان سب سے راضی ہو گیا اور وہ سب اللہ سے راضی ہو گئے اور اللہ نے ان کے لیے ایسی جنتیں تیار کی ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گیا ۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی عظیم کامیابی ہے ۔“ سید تا عثمان بن عثمان عفان ان خوش قسمت صحابہ میں سے ہیں جن کو دو ہجرتوں کی سعادت حاصل ہوئی ۔ ایک مرتبہ ہجرت حبشہ اور دوسری مرتبہ ہجرت مدینہ منورہ ۔ ہجرت حبشہ انھوں نے اپنی اہلیہ سیدہ رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کی تھی ۔ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا تھا کہ قوم لوط کے بعد یہ پہلا جوڑا ہے جس نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی ۔ (طبرانی)